امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ کشیدگی سے گریز کریں اور بات چیت کے ذریعےحل تلاش کریں۔
میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے سوال پر خاموشی صادی۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر میڈیا رپورٹس کو فالو کرتے آرہے ہیں، زیر بحث الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا ہم تفتیش کر رہی ہے ۔
وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے جمعہ کو پاکستان کے وزیر خارجہ سے بات کی، گفتگو میں مضبوط شراکت داری کا اعادہ کیا گیا۔میتھیو ملر نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی، تجارتی و سرمایہ کاری کی شراکت داری کو وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوئی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی اخبار گارڈین نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افراد کو قتل کیا ہیں ۔