ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی کے ساتھ 277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 21 پیسہ سستا ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 37 پیسے ہے۔