ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت قائم ہے۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فلسطین کے بچوں اوربہنوں کی جرات کے نام یہ دن منسوب کرنا چاہیے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پولیس کچے کے ڈاکوؤں کی پارٹنر ہے، پولیس سے لوگوں کا اعتبار ختم ہو جائے گا، کچے کے علاقے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت قائم ہے، پولیس کو دیکھ کر لوگ اطمینان کا سانس لینے کے بجائے خوف کا شکار ہوتے ہیں، رینجرز نے سندھ کے اندر ڈاکوؤں کے راج کے خلاف اختیارات مانگے ہیں.
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، حکمرانوں کو ملک کاسوچنا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا گورنر سندھ کے حوالے سے ہماری طرف سے ابھی تک کامران ٹیسوری ہی امیدوار ہیں