شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ گزشتہ پیر کو ہماری ملاقات ہوئی تھی، شاہ محمود قریشی کی صحت بالکل ٹھیک تھی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پُر امید ہیں، ان کو ملک میں انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے۔
مہر بانو قریشی نے کہا کہ 6 ججز کی آئین کی بالادستی کے لیے بہادری سے شاہ محمود کا حوصلہ بڑھا، کرب سے گزرنے کے باوجود ہم پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 16 اپریل کو سائفرسزاؤں کے خلاف ہماری اپیل پر سماعت ہے، امید ہے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے مزید کوئی بہانے بازی نہیں ہو گی۔
مہر بانو قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پراسیکیوشن کے پاس سائفر کیس میں کوئی دلیل نہیں