راولپنڈی: خاتون کو قتل کرکے لاش جلانے کا الزام۔مقتولہ کے والد نے داماد اور بیٹی کی ساس پر مقدمہ درج کرایا۔
ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ ملزمان میری بیٹی سے گھریلو معاملات پر لڑائی کرتے تھے۔
مقدمے کے متن کے مطابق 19 اور 20 اپریل کی رات اڈیالہ میں سسرالیوں نے بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا۔
ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ سسرالیوں نے میری بیٹی کی لاش جلادی اور قتل کو چھپانے کےلیے لاش میرے گھر چکوال بھجوادی۔
پولیس نے مقدمے کے اندارج کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور کہا کہ پوسٹ مارٹم اور دیگر شواہد کی روشنی میں ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
لواحقین نے پولیس تفتیش پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ 3 روز گزرنے کے باوجود کوئی گرفتاری نہیں کی۔