وزیراعظم شہباز شریف کراچی پہنچ گئے۔مزار قائد پر حاضری بھی دی۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول رکھے اور مہمانوں کے کتاب میں تاثرات درج کیے۔ اس موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا کراچی کا پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم کاروباری برادری اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات بھی کریں گے۔
وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق شہباز شریف کاروباری برادری سے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے تجاویز لیں گے، اس دورے میں گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔