محمود خان اچکزئی نے کہا ہے جب تک ملک آئین کے مطابق نہیں چلے گا نظام بہتر نہیں ہوگا، ہمارا موقف ہے جب تک ملک آئین کے مطابق نہیں چلے گا بہتری نہیں آئے گی۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں کے قائدین نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کی۔ اس موقع پر سینئر سیاست دان محمود خان اچکزئی نے کہا یہ اتحاد کسی ادارے کے خلاف نہیں، یہ اتحاد کسی ادارے کے خلاف نفرت نہیں پھیلا رہا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا جب تک پارلیمنٹ بالادست نہیں ہوگی تب تک صورتحال یہ ہی رہے گی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا ہم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں ہر جماعت سے ایک ایک رکن شامل ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ 8 فروری کو انتخابات پی ٹی آئی جیت چکی ہے۔ سچ بولنے سے شہباز بھائی ناراض ہوتے ہیں، شہباز شریف نے کہا ہے ملکر مسائل حل کرتے ہیں۔