آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے منفی پروپیگنڈا ہمیں ملکی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کیلئے کام سے نہیں روک سکتے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا گرین پاکستان انیشی ایٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصورممکن نہیں ہے۔ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، منفی پروپیگنڈا اور ٹرولز ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا آئیے، ہم سب مل کر منفی قوتوں کو ردّ کریں اور سب مل کر پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔