پشتونخوا ملے عوامی پارٹی اور اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، ان کے وارنٹ تھانہ گوالمنڈی میں درج ایف آئی آر کے حوالے سے جاری کیےگئے۔
محمود خان اچکزئی کےگھرپرچھاپےکے دوران کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیاگیا تھا، ایف آئی آر کے سلسلے میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کیے۔