پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 444 پوائنٹس کمی ہوئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر کم ہو کر 70 ہزار 657 پوائنٹس رہا۔
خیال رہے کہ انڈیکس 73 ہزار 300 کی بلند ترین سطح بنانے کے تقریباً تین روز میں 2600 پوائنٹس گرچکا ہے۔
آج حصص بازار میں 43 کروڑ شیئرز کے سودے 19 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 26 اپریل کو کاروبار کے اختتام پر 10 ہزار ایک ارب روپے تھی جو آج 89 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 657 ارب روپے ہے۔