انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ہے.
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے کا تھا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 275 پوائنٹس کے اضافے سے 75 ہزار 206 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 74 ہزار 930 پوائنٹس پر بند ہوا تھا.