وزیراعظم شھباز شریف نے کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا.
اسلام آباد وزیراعظم نے کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور شہید 5 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ افواج کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دہشت گردوں کی سرکوبی کےلیے کارروائی کی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت شہدا کے درجات بلند اور ان کے اہلِخانہ کو صبر جمیل عطا کرے، مجھ سمیت پوری قوم شہدا کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے افسران اورجوانوں نے ملکی سلامتی کو ہمیشہ اپنی جانوں پر فوقیت دی۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے تک اس کےخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ پوری قوم دہشت گردی کےخلاف اس جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔