مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی قوتوں کے خلاف طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے سیاسی انتشار بڑھے گا۔
حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام ادارے آئین کے مطابق طے شدہ دائرہ کار میں سمٹ جائیں تو ملک سنبھل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طاقتور حلقے جتنی جلد اس حقیقت کو سمجھ جائیں ملک اور ان کے لیے اتنا ہی بہتر ہو گا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مقتدرہ تسلیم کر لے کہ موجودہ ہائبرڈ نظام ناکام ہو چکا ہے، مسائل کا حل ملک میں ازسرنو شفاف انتخابات کرانے میں مضمر ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی بحران حل کرنے کے لیے فوج کو سیاست سے الگ ہونا پڑے گا، جب تک فوج خود کو سیاست سے الگ نہیں کرتی ملک بحران سے نہیں نکل پائے گا