28 مئی منگل کو یوم تکبیر کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ عام تعطیل کے باعث کل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے دفاتر بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان کیا ہے اور کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔