کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 بی گھر خالی نہ کرنے پر مالک مکان کے مبینہ تشدد سے کرایہ دار جاں بحق.
پولیس کے مطابق مکان خالی نہ کرنے پر مکان مالک اورکرایہ دار میں جھگڑا ہوا تھا اور یہ واقعہ 25 اگست کو ہوا۔
پولیس نے بتایاکہ مکان مالک اور اس کے بیٹے کے مبینہ تشدد سےکرایہ دارجاں بحق ہوگیا اور 45 سال کےکرایہ دارکی آصف کےنام سے شناخت ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مکان مالک معراج احمد اور اس کے بیٹے محمد شفیع کو گرفتار کرلیا جبکہ واقعے کا مقدمہ مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں عزیزبھٹی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایاکہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی، دونوں باپ بیٹے تین روز کے جسمانی ریمانڈ پرہیں جن سے تحقیقات جاری ہیں۔