چونیاں، اغوا ہونے والا بچہ 6 روز زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا مقتول کی لاش نہر سے برآمد۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مقتول کو الہٰ آباد سے اغواء کیا جہاں انہوں نے 6 روز تک بچے سے زیادتی کی اور اس کی والدہ سے بھتے کا مطالبہ کرتے رہے۔
ایف آئی آر کے مطابق بھتے کی رقم نہ ملنے پر ملزمان نے 13 سالہ حسن علی کو زیادتی کے بعد گلے میں رسی ڈال کر قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مقتول کے اغواء کا مقدمہ تھانہ الہٰ آباد میں درج تھا۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر مقتول کی لاش چھانگا مانگا نہر سے برآمد کی۔