توشہ خانہ کیس 2 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کر دی گئی۔
اسپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام آباد کے جج نے توشہ خانہ کیس 2 میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھی، نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف ائی اے کو منتقل ہوا تھا، ستمبر 2024 میں ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعد چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔