ایف آئی اے نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کےخلاف پروپیگنڈا کرنے والا ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا میں ملوث پایا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانےمیں بھی ملوث تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد برآمد کرلیے گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔