
سندھ ضلع سانگھڑ میں زمین کے تنازعہ، زخمیوں اور اموات کی وجہ سے 4 روزہ جاری دھرنا ختم کردیا گیاہے ۔
پولیس زرائع کے مطابق لواحقین کی مدعیت میں 30 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد 4 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔ چار روز قبل سانگھڑ کے گاؤں جانی جونیجو میں زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔
زرائع کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد جان بحق، اور عورتوں اور بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوئے تھے۔جان بحق افراد میں علی بخش جونیجو، مشتاق علی اور عبدالرسول جونیجو شامل ہیں۔
پوری واقعے کے بعد مقدمہ درج نہ ہونے پر لواحقین نے لاشیں رکھ کر دھرنا دیا ہوا تھا جوکہ 4 روز بعد آج ختم ہوئے ۔