
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہو گئے،جبکہ ایک میجر سمیت ایک سپاہی شھید ہوئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں آپریشن 29 اور 30 جنوری کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کے بنا پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور 6خوارج کو ہلاک کر دیا۔
شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے میجر اسرار اور سپاہی محمد نسیم نے جام شہادت نوش کیا، میجر اسرار آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔