
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اے آئی کے ذریعے بنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیرکرنے والا ملزم پشاور سے گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی سے گرفتار کیا۔
ایف آئی نے بتایا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے خلاف اے آئی سے بنائی گئی پوسٹس شیئر کیں ۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق تخت بائی ملاکنڈ ڈویژن سے ہے۔