
چین ، بیجنگ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات۔
صدر مملکت بیجنگ میں چین کے عظیم عوامی ہال پہنچے جہاں چین کے صدر نے ان کا استقبال کیا۔چین کی مسلح افواج کے چاک وچوبند دستے نے صدرمملکت کوگارڈ آف آنر دیا اور اس موقع پر پاکستان اورچین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
صدر شی جن پنگ اورصدرآصف زرداری کی بیجنگ میں گریٹ ہال آف چائینہ میں ملاقات ہوئی ملاقات میں چینیوں کی پاکستان میں سکیورٹی اور سی پیک منصوبوں پر تیزی سے کام پر بات ہوئی۔ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفد کےاراکین بھی موجود تھے۔