
آسلام آباد ،ڈی چوک میں نئے ججز کی تقرری کیخلاف وکلا کا ڈی چوک پر دھرنا پولیس کی ساتھ جھڑپیں۔
اسلام آباد سپریم کورٹ کے احاطے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور سپریم کورٹ جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے۔
ریڈ زون کے داخلی راستے بند ہونے کے باعث کشمیر چوک میں شدید ٹریفک جام ہے، سرینا چوک، نادرا، میریٹ، ایکسپریس چوک بند ہونے کے وجہ سے بری امام بھی بند ہیں جبکہ جناح انڈر پاس بھی کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے ۔
وکلا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان سرینا چوک پر جھڑپ بھی ہوئی ۔ ریڈ زون میں داخلہ نہ ملنے پر وکلا نے سری نگر ہائی وے بلاک کر دی۔وکلا ڈی چوک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے اور ڈی چوک پر دھرنا دے دیا، وکلا ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ جب سارے وکلا ڈی چوک پہنچ جائیں گے تو اس کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
ادھر پولیس نے سپریم کورٹ میں داخلےکیلئے وکلا کیلئے مختص داخلی دروازہ بندکر دیا اور پولیس اہلکاروں کا وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ہمیں آرڈر ہےکہ اندر نہیں جانے دینا، پولیس نے فاروق ایچ نائیک کو تالا کھول کرخصوصی طور پر اندر آنےکی اجازت دی۔
احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کے آپریشن کو بھی محدود کر دیا گیا ہے، میٹرو بس سروس فیض احمد فیض اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک بند ہے۔
میٹرو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس بحال ہے، اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سکیورٹی وجوہات کے باعث بند کی گئی ہے۔