
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان کو اربوں ڈالر دینا میرے لیے باعث فکر ہے ہم نے کافی اسلحہ پیچھے چھوڑا ہیں ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی انخلاء کے طریقہ کار کو ناقص قرار دیتے ہوئے اربوں ڈالر کا فوجی ساز و سامان چھوڑنےکا ذمہ دار جو بائیڈن انتظامیہ کو قرار دیدیا۔
انکا کہنا ہے امریکا کا افغانستان کو اربوں ڈالر دینا میرے لیے باعث فکر ہے، افغانستان سے انخلا میں اربوں ڈالر کا اسلحہ 70 ہزار گاڑیاں ، 7 لاکھ77 ہزار رائفلیں، 70 ہزار بکتربند ٹرک اور گاڑیاں پیچھے چھوڑ کے غلط کیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بگرام ائیر بیس انتہائی اہم ہے، بگرام ائیر بیس چین پر نظر رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہے، ہم بگرام ائیر بیس افغان طالبان سے واپس لیں گے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان پاکستان میں فتنۃ الخوارج کو دہشتگردی کیلئے مالی پنڈ اور آپریشنل سپورٹ کر رہے ہیں، 2024 میں 600 سے زائد حملوں میں بیشتر افغان سرزمین سے کیے گئے۔