
امریکی صحافی کا ٹرمپ سے ملاقات میں انے والا یوکرین کے صدر کی سوٹ پر برس پڑا ۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی سے صحافی برین گلین نے سوال کیا کہ آپ امریکا کے سب سے بڑے دفتر میں آئے ہیں اور آپ نے ڈھنگ کا سوٹ پہننا مناسب نہ سمجھا۔
امریکی صحافی کو جواب میں یوکرین کے صدر نے کہا میں اس وقت سوٹ پہنوں گا جب جنگ ختم ہو جائے گی، شاید جو میں نے پہنا ہوا ہے اسی طرح کا ہو یا شاید جو آپ نے پہن رکھا ہے اس طرح کا ہو یا شاید اس سے بھی بہتر، یا شاید سستا ہو، میں نہیں جانتا دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔
دوسرے طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولودومیر زیلنسکی کو بے وقوف صدر پکارتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ کے ملک پر 350 ارب ڈالر خرچ کیے، آپ کے تمام کارڈز ختم ہو چکے ہیں، آپ اس پوزیشن میں نہیں کہ ہمیں بتائیں کہ امریکا کو کیا کرنا ہے، آپ امریکا کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں۔