
اسلام آباد ہائیکورٹ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرنے والا اسپیشل بینچ تحلیل ہو گیا ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں اسپیشل بینچ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کر رہا تھا جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس طارق جہانگیری بھی شامل تھے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی ہے۔
بینچ کے سربراہ جسٹس محسن اختر کیانی نے بتایا کہ جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ سے الگ ہو گئے ہیں، بینچ کی تشکیل نو کیلئے فائل قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دی ہے۔