
شام؛ سکیورٹی فورسز کی معزول صدربشار الاسد کے حامیوں کےساتھ شروع ہونے والی مسلح جھڑپوں میں ابھی تک 500 افراد جان بحق ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2 روز قبل شامی سکیورٹی فورسز کی معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کے ساتھ شروع ہونے والی مسلح جھڑپیں ابھی تک جاری ہیں
رپورٹ کے مطابق 213 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 524 افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔سکیورٹی فورسز اور اتحادی گروپوں کے حملوں میں 311 عام شہری مارے گئے جبکہ جھڑپوں کے بعد شمال مغربی ساحلی شہر لاذقیہ اور طرطوس میں کرفیو برقرار ہے۔
عرب میڈیا کےمطابق گزشتہ دنوں معزول شامی صدربشارالاسد کے حامیوں کی طرف سے گھات لگا کر حملے کیے گئے تھے، یہ حملے مربوبط اور منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے۔
شامی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں استحکام بحال کرکے عوام کی جان اور املاک کا تحفظ کریں گے۔
یاد رہے یہ 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے نئی اتھارٹی کے خلاف اب تک کے سب سے زیادہ پرتشدد حملے ہیں۔