
جنوبی وزیرستان ، اعظم ورسک بازار کی مسجد میں دھماکے سے جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت متعدد افراد کے زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا اعظم ورسک کی مسجد میں دھماکا ہوا، دھماکے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ڈی پی او آصف بہادر نے جیونیوز کو بتایا کہ دھماکا خیز مواد مسجد میں نصب تھا، دھماکے میں جے یوآئی کے ضلعی امیر عبداللہ ندیم سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں بھی خودکش حملہ ہوا تھا جس میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق سمیت 8 افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے تھے