
پاراچنار میں ایک نشئی کی ساتھ دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پاراچنار میں طوری قبرستان کے قریب دستی بم پھٹا جس کے نتیجے میں قریب 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔منشیات کا عادی شخص دستی بم ہاتھ میں لےکر بیٹھا تھا، دستی بم پھٹنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جان بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔