
مظفرگڑھ ماموں اورقریبی رشتے دار کی جانب سے زیادتی کا شکار 16 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق خودکشی سے ایک روز قبل لڑکی نے اپنے والد اور بہن کو بتایا تھا کہ 2 ماہ قبل اس کے ماموں اور رشتے دار نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی جس کے بعد اس لڑکی نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی۔
پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور لڑکی کی لاش سے نمونے فارنزک ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوا دیے۔