
خیبرپختونخوا بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملہ پولیس نے ناکام بنادیا۔
سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھڑئے پل پر 19 دہشتگردوں نے حملہ کیا، دہشتگرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے جن میں سے 3 دہشتگردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتےدیکھا گیا۔
سی پی او پشاور نے بتایا کہ دہشتگرد پولیس چوکی کےکیمروں کو نشانہ بناکر حملہ کرنا چاہتے تھے اور دہشتگردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی۔ پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے حملہ ناکام بنادیا جس کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔