
اسلام آباد پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کی کوشش، ایرانی وزیرخارجہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور ایرانی سفیر نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا استقبال کیا۔
ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے اور دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے دورے کا مقصد پہلگام واقعے کے بعد ہونے والی کشیدگی میں کمی لانا ہے۔ انہوں نے کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔دورہ پاکستان کےبعد ایرانی وزیرخارجہ اسی ہفتے بھارت کے دورے پر بھی جائیں گے۔