
بھارت نے پانی کے بہاؤ کو کم کرکے تقریبا 29 ہزار 300 کیوسک کردیا۔
واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 300کیوسک کم ہوکر 5300 کیوسک رہ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز دریائےچناب میں ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 34ہزار 600کیوسک تھی، 2 دن میں بھارت نےدریائے چناب میں پانی کی آمد35 ہزار 600 کیوسک کم کی۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہےکہ تربیلا کے مقام پر دریائےسندھ میں پانی کی آمد 92 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 50، ہزار کیوسک ہے جب کہ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 44 ہزار300کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 95 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 85 ہزار کیوسک ہے جب کہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 5 ہزار 300 کیوسک ہے۔