
کراچی میں ایک مکان کی چھت گرنے کے واقعے میں ایک بچی جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق حادثہ کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹر 4 ڈی میں پیش آیا جہاں چھت گرنے کے حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی 12 سالہ بچی دورانِ علاج جان بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 8 افراد عباسی شہید اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔