
نوشہرہ، اضاخیل بالا میں مضرصحت کھانا کھانے سے 3 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں پیش آیا جہاں بچوں کی لاشیں اور ماں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔گھر کے سربراہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں شک ظاہر کیا کہ کھانے میں کوئی زہریلی شے گر گئی جس کے نتیجے میں بچے جاں بحق اور اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے۔