
یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلہ مزید 307 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ جاری ہے اور تبادلے کے دوسرے روز مزید 307 قیدی رہا کیے گئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے روسی قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے جبکہ یوکرین صدر زیلنسکی نے بھی یوکرینی فوجیوں کے وطن واپس پہنچنے کی تصدیق کر دی۔
روس اور یوکرین کے درمیان گذشتہ روز 390 سپاہیوں اور شہریوں کو ایک دوسرے کے حوالے کیا تھا اور اج مزید 307 قیدی رہا کیے گئے ہیں۔
گذشتہ ہفتے ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں دونوں ملکوں نے ایک ہزار قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا تھا۔