
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے ہیں۔
تاجکستان کے وزیراعظم نے ائیرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کریں گے اور گلیشئیرز کی حفاظت پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کریں گے۔