
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے اگر الون مسک نے ڈیوموکریٹ کو فنڈنگ کی تو اسی سنگین نتائج کا سامنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کرگیا ہے جس کے بعد ایلون مسک کی جانب سے حکومتی بجٹ بل کے خلاف فنڈنگ کرنے کے امکانات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں۔
اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایلون مسک نے بجٹ بل کے خلاف ووٹنگ کے لیے ڈیموکریٹس ارکان کو فنڈنگ کی تو اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
واضح رہے3 جون کو ایلون مسک نے ٹرمپ کے بگ بیوٹیفل بل کو مالیاتی بدانتظامی قراردیا تھا جس کے جواب میں ٹرمپ نے مسک کو دماغ سے محروم قرار دے کر اسپیس ایکس کے 38 ارب ڈالر کے معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی۔