
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے شفافیت اور عوامی سہولت ممکن ہوگے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے اجلاس ہوا۔جسمیں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات کے لیے ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کے مراحل کو آسان بنایا راست کے بورڈ آف گورنرز اور چیئرمین کی تقریری ستمبر تک مکمل کی جائے، راست کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں معیشت اور کاروباری ماہرین کو شامل کیا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایس ایم ایز کیلئے کیش لیس اکانومی کا استعمال آسان بنایا جائے، ریاستی اداروں کو ڈیجیٹل نظام میں شامل کیا جائے، ڈیجیٹل معیشت کی جانب پیشرفت مزید تیز کی جائے۔
اجلاس کو ڈیجیٹل معیشت پر پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل بینکنگ صارفین 95 ملین سے بڑھا کر 120 ملین کیے جائیں گے، ڈیجیٹل ادائیگیاں 7.5 ارب سے 15 ارب روپے تک بڑھائی جائیں گی، اگلے ماہ راست و ڈیجیٹل ادائیگیوں پر آگاہی مہم شروع ہوگی، ڈیجیٹل پیمنٹ ڈیوائسز پر درآمدی ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے، ڈیجیٹل پیمنٹ انڈیکس ایک ماہ میں جاری کیا جائے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی منظوری دے دی، ترسیلات زر کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کی حکومتوں سے ڈیجیٹل اشتراک جاری ہے۔