
کراچی کمسن لڑکی سے شادی کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے بھاگ نکلا۔
کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کمسن لڑکی کی شادی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل مدعی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم نے 13 سال کی بچی سے شادی کی اور ملزم کے خلاف سندھ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مومن آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔
عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منسوخ کردی جس پر ملزم عدالتی فیصلہ سنتے ہی کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔
بعد ازاں عدالت نے لڑکی کو شیلٹر ہوم بھیج دیا۔