
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان کے نائب وزیراعظم نے ملاقات کی۔
قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اس وقت سرکاری دورہ پر پاکستان میں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے نائب وزیر اعظم کا پاکستان کے پہلے دورے پر خیرمقدم کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی خواہش ہے۔قازقستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، رابطوں اور عوام سے عوام کے تبادلے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان قازقستان کے صدر کے دورے کو بہت اہمیت دے رہا ہے۔
شہباز شریف نے مختلف مفاہمتی یادداشتوں اور زیر غور معاہدوں کو حتمی شکل دینے کیلیے ایک وفد آستانہ بھیجنے کی پیشکش کی۔