ایبٹ آباد میں کمرے کے اندر ہیٹر سےگیس لیک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے ماں اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات نواں شہر میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی اور 4 بچے رات کو کمرے میں ہیٹر جلا کر سوگئے تھے، اس دوران دم گھٹنے سے ماں اور 4 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ بچوں کا والد بے ہوش ہوگیا.
پولیس کے مطابق بے ہوش شخص کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے