بھارتی اداکار، فٹنس انٹر پرینیور اور یوٹیوبر ساحل خان اور ان کے بھائی کو ممبئی پولیس نے ماہادیو بیٹنگ ایپ کیس میں طلب کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق جوا پر مبنی ماہادیو بیٹنگ ایپ کیس میں مختلف سلیبریٹیز بشمول حنا خان، کپل شرما، ہما قریشی اور شردھا کپور کو بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اکتوبر کے اوائل میں طلب کیا تھا۔
گزشتہ ماہ فلم اسٹائل سے شہرت پانے والے اداکار ساحل خان جنہیں ممبئی پولیس کے کرائم برانچ نے اس کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر بک کیا تھا۔ یاد رہے کہ اداکار ساحل خان اپنی 2001 کی فلم اسٹائل میں کردار کی وجہ سے کافی مشہور ہوئے۔
پولیس نے ان کے علاوہ دیگر تین افراد جس میں ساحل خان کے بھائی سام خان، ہتیش خوشلانی سمیت ایک شخص کو کرائم برانچ میں طلب کیا گیا ہے۔