پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عدلیہ کا فیصلوں اور ریکارڈ کو ٹھیک کرنا اچھا اقدام ہے۔ پارلیمان نے قانون پاس کیا جس کے مطابق نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں، آگے بڑھنے کا یہی ایک راستہ ہے کہ بیٹھ کر بات کی جائے۔
جیو سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی تب بھی کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں وہ نہیں مانے۔ کوئی جماعت یا شخص تنہا اس ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا فیصلوں اور ریکارڈ کو ٹھیک کرنا اچھا اقدام ہے۔ پارلیمان نے قانون پاس کیا جس کے مطابق نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے رکاوٹوں کو ختم کریں۔
قمر زمان کائرہ نے کہا آگے بڑھنے کا یہی ایک راستہ ہے کہ بیٹھ کر بات کی جائے۔ پی ٹی آئی نے جو کیا اس کی معافی مانگے تو اس کے بعد بات ہوسکتی ہے۔