کراچی: نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایچ او سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔تاہم عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہاں کو طلب کرلیا۔