لاہور: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیا سے مزید 14 بچے انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں میں نمونیا کے 872 کیسز رپورٹ ہوئے اور لاہور میں 24 گھنٹوں میں 202 بچے نمونیا کا شکار ہوئے۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیا سے مزید 14 بچے انتقال کرگئے جن میں سے 2 کا تعلق لاہور سے تھا۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں جنوری میں 16 ہزار 203 بچے نمونیا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 275 بچے نمونیا سے انتقال کرچکے۔
محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ لاہور میں جنوری میں 2 ہزار 903 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ لاہور میں جنوری میں 56 بچے نمونیا سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔