باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ریحان زیب خان این اے 8 اور پی کے 22 سے آزاد امیدوار تھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ریحان زیب الیکشن مہم کے سلسلے میں صدیق آباد پھاٹک پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے سبی میں بھی پی ٹی آئی کی ریلی میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔