کراچی پولیس اور حساس ادارے نے ملیر میمن گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم ایس آر اے کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
ملزمان کراچی میں ایک فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کر رہے تھے۔
تفتیشی حکام کے مطابق دبئی سے صوفی چانڈیو کی ہدایات پر الیکشن آفس یا پولنگ اسٹیشن پر بم نصب کرنا تھا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سخاوت اور اسماعیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سخاوت میمن گوٹھ میں ایک شخص کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔