بلوچستان پولیس نے پشین کے علاقے خانوزئی اور قلعہ سیف اللّٰہ کے دھماکوں میں 26 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں دھماکوں میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد گاڑیوں اور املاک کو نقصان پہنچا۔
بلوچستان پولیس کے مطابق قلعہ سیف اللّٰہ دھماکے کے 5 شدید زخمی سی ایم ایچ جبکہ 18زخمی سول اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔
سول اسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق خانوزئی دھماکے کے 14 زخمی اسپتال لائے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق خانوزئی اور پشین میں دھماکے موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد سے کئے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق خانوزئی اور قلعہ سیف اللّٰہ دھماکوں میں 16 سے20 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔