وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر میں بارشوں کے دوران حادثات سے جاں بحق ہونے والی لوگوں کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کردیا
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور دیگر شخصیات نےان کا استقبال کیا جب کہ اس دوران انہیں انتظامیہ نے گوادر میں بارشوں سے ہونے والی تباہی پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے حکام و انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے متاثرین کی مدد و بحالی کے لیے ایک جامع پلان مرتب کر کے پیش کیا جائے، جدید ٹیکنالوجی اور سیٹلائٹ کے ذریعے قدرتی آفات کے وقت سے پہلے تعین کے لیے نظام وضع کیا جائے، متاثرہ مواصلاتی ڈھانچے کی بحالی اور نجی املاک کے نقصانات کے تفصیلی جائزے پر رپورٹ پیش کی جائے